بلاول بھٹو اور اینٹنی بلنکن کا ٹیلیفون پر رابطہ، دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر گفتگو

  • جمعرات 07 / جولائی / 2022

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی ہے اور پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے دونوں ملکوں کے سالہ سفارتی تعلقات کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے شہریوں کے لیے امریکہ کے ویزوں میں نرمی کی درخواست کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اینٹنی بلنکن نے اس موقع پر اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں فروغ کے مشترکہ مقصد کو دوہرایا اور معاشی استحکام، ماحول اور صحت کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں جاری انسانی بحران، علاقائی استحکام، تجارتی تعلقات اور عوام کے عوام سے رابطوں اور روس کے صدر پوٹن کی یوکرین کے خلاف بلااشتعال جنگ اور پاکستان اور دنیا بھر میں خوراک کے تحفظ جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری اور اینٹنی بلنکن کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے بارے میں ایک ٹوئیٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں راہنماوں نے پاکستان کے پچھترہویں یوم آزادی کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی رابطوں میں تسلسل اور تیزی پر گفتگو کی۔

loading...